Tuesday, August 15, 2006

زمین کیسے وجود میں آئی؟

زمین کیسے وجود میں آئی؟

زمین ہمارے نظام شمسی کے نو سیاروں میں سے ایک سیارہ ہے۔ اربوں سال پہلے گردو غبار اور گیس کے کچھ ذرات فضا میں گردش کرتے ہوئے ایک دوسرے سے جڑ گئے۔ پہلے سورج بنا اور پھر سیارے۔ چٹانوں کے بڑے ٹکرے جیسے ہی آپس میں جڑے، زمین ایک بڑے ٹھوس گولے کی شکل اختیار کرتی گئی۔ نظام شمسی(Solar System) جو ایک ستارے یعنی سورج اور نو سیاروں پر مشتمل ہے، اب سے 5 ارب سال پہلے بننا شروع ہوا تھا۔ زمین کے جب کثیف پگھلے ہوئے مادے کی صورت اختیار کر لی تو اس کی سطح ٹھنڈی اور ٹھوس (Solid) ہو کر چٹان بنی جو زمین کی اوپری پرت (Upper layer)  ہے۔

          آبی بخارات کے بادل ٹھنڈے ہو کر بارش میں تبدیل ہوئے جس نے زمین کی سطح کو مزید ٹھنڈا کیا اور سمندر بننے لگے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گیسوں نے سیارے کو چاروں طرف سے اس فضا میں لپیٹ لیا جو حیات کے باقی اجزائے ترکیبی مہیا کرتی تھی۔

1 Comments:

ميں اپنی کم علمی کے باعث کچھ معلومات کی کھوج ميں ہوں اور اُميد کرتا ہوں کہ آپ اتاليق کا کردار ادا فرمائيں گے ۔
اوّل ۔ يہ اجزاء يا غُبار جن کے ملنے سے کرہءِ ارض معرضِ وجود ميں آيا ان کی تخليق کيسے ہوئی اور کس نے کی ۔

دوم ۔ يہ کس طرح معلوم ہوا کہ زمين اور باقی سيارے اس طرح وجود ميں آئے جيسے کہ آپ نے تحرير فرمايا ہے ۔

ايک بات کہتا چلوں کہ پينتيس ہزار فُٹ کی بلندی سے ٹيبل ٹينس کی گيند کو نشانہ بنانے والے بم معمر قذافی کو مارنے کی غرض سے طرابلس ليبيا ميں اُس کے گھر پر پانچ چھ ہزار فُٹ کی بلندی سے گرائے گئے اور وہ معمر قذافی کے گھر سے ايک سے تيں کلو ميٹر کے فاصلہ پر گِرے تھے ۔ مزيد آئے دن ٹی وی پر اوسامہ بن لادن کے پيغام نشر ہونے کے باوجود مصنوئی سيّاروں کی مدد سے زمين کی تہہ ميں چھپے لوگوں کو ديکھنے والے ابھی تک يہ نہيں بتا سکے کہ اوسامہ بن لادن کہاں ہے ۔

3:46 AM  

Post a Comment

<< Home