ٹیلی وژن کیسے کام کرتا ہے؟
ٹیلی وژن پر رنگین تصویر کیسے بنتی ہے؟
ٹیلی وژن پر نظر آنے والی تصویر رداصل جگمگاتے ہوئے نقطے یا پگزلز Pixels ہوتے ہیں۔ یہ نقطے فلورسنٹ کیمکلز سے بنتے ہیں۔ انھیں فاسفرز کہا جاتا ہے۔ اور انھیں سکرین کے پیچھے پینٹ کر دیا جاتا ہے۔ جب الیکڑان بیم ان سے ٹکراتے ہیں تو یہ چمک اٹھتے ہیں۔ بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی پر یہ پگزلز سنگل فاسفر سے بنے ہوتے ہیں اور سنگل بیم الیکڑان ٹکڑانے سے یہ جگمگا اٹھتے ہیں۔ سنگل بیم تیزی سے ساری سکرین پہ گردش کرتا ہے۔ رنگین ٹیلی وژن کے ہر پگزل میں تین فاسفر ہوتے ہیں۔ ہر فاسفر مختلف رنگ پیدا کرتا ہے۔ یعنی سبز سرخ اور زرد۔ تین گنز تین تین الیکڑان بیم بناتی ہیں جو مختلف فاسفروں کا جگمانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ کسی ایک پگزل میں کسی ایک رنگ کے فاسفر کو روشن کرنے کی ترتیب ٹیلی کاسٹنگ سنٹر سے نشر ہونے سنگنلز میں موجود ہوتی ہے۔ رنگین ٹی وی میں ایک سوراخ دار سکرین یا جالی بھی ٹیلی وژن سیٹ کی سکرین کے پیچھے سیٹ کردی جاتی ہے۔ ایسے شیڈو ماکس کہا جاتا ہے۔اس کی موجودگی میں یہ بات یقینی بنائی جاتی ہے کی الیکڑان بیم صرف اسی پگزلز تک پہنچے جسے ایک مخصوس رنگ پیدا کرناہے۔ تینوں بنیادی رنگوں کے امتزاج مختلف رنگوں کے ہیولوں کا فریب نظر پیدا کرتے ہیں جو حتمی تصویر میں دیکھنے والوں پر ایک واضح منظر کی طرح دیکھائی دیتا ہے۔
توضیحات
نقطے، پگزلز، پگزل: Pixels, Pixel
بیم: Beam
فریبِ نظر: Illusion