Tuesday, August 15, 2006

چیزیں رنگین نظر کیوں آتی ہیں؟

چیزیں رنگین نظر کیوں آتی ہیں؟

عام روشنی سفید روشنی کہلاتی ہے۔ لیکن حقیقتا یہ سرخ(red) ، نارنجی(orange) ، زرد(yellow) ، سبز(green)، نیلے(blur) ، بنفشی(indigo)  اور نیلے ارغوانی رنگ(violet)  سے بنی ہے۔

چیزیں اس لیے رنگین نظر آتی ہیں کہ جب سفید روشنی ان سے ٹکراتی ہے تو ان میں سے کوئی رنگ منعکس(reflect)  ہو جاتا ہے۔ اگر سرخ رنگ منعکس ہو گا تو جسم سرخ نظر آئے گا۔ سبز اجسام سبز روشنی منعکس کرتے ہیں اور دوسرے تمام رنگوں کو جذب(absorb)  کر لیتے ہیں سیاہ اجسام تمام سات رنگوں کو جذب کر لیتے ہیں۔

سورج مشرق سے طلوع اور مغرب میں غروب کیوں ہوتا ہے؟

سورج مشرق سے طلوع اور مغرب میں غروب کیوں ہوتا ہے؟

زمین ایک فرضی دھرے کے گرد گھومتی ہے جو اس کے مرکز سے گزرتے ہوئے دائیں جانت جاتا ہے جن ہم زمین کی گردش کرنے والی سمت کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سورج طلوع (rise) ہو رہا ہے۔ دوپہر کے وقت سورج سر پر ہوتا ہے۔ شام کو سورج ہمارے پیچھے مغرب میں ڈوبتا ہوا محسوس ہوتا ہے جبکہ سورج آسمان ہر حرکت نہیں کر رہا ہوتا بلکہ زمین کی گردش ہے جو سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھاتی ہے۔

دن اور رات کیوں ہوتے ہیں؟

دن اور رات کیوں ہوتے ہیں؟

زمین آہستگی سے گھومنے والی گیند کی مانند ہے جو 24 گھنٹے میں ایک چکر مکمل کرتی ہے۔ جہاں ہم رہتے ہیں جب یہ حصہ سورج کے سامنے ہو گا تو دن ورنہ رات کا سماں ہو گا۔ جن اوقات میں سورج ہم سے دور ہوتا ہے زمین پر رات ہو جاتی ہے۔ کسی بھی مخصوص لمحے میں دنیا کے مختلف حصوں میں ہمیشہ مختلف وقت ہوتا ہے۔ یورپ میں آدھی رات اور مغربی امریکہ میں شام ہوتی ہے۔

زمین کیسے وجود میں آئی؟

زمین کیسے وجود میں آئی؟

زمین ہمارے نظام شمسی کے نو سیاروں میں سے ایک سیارہ ہے۔ اربوں سال پہلے گردو غبار اور گیس کے کچھ ذرات فضا میں گردش کرتے ہوئے ایک دوسرے سے جڑ گئے۔ پہلے سورج بنا اور پھر سیارے۔ چٹانوں کے بڑے ٹکرے جیسے ہی آپس میں جڑے، زمین ایک بڑے ٹھوس گولے کی شکل اختیار کرتی گئی۔ نظام شمسی(Solar System) جو ایک ستارے یعنی سورج اور نو سیاروں پر مشتمل ہے، اب سے 5 ارب سال پہلے بننا شروع ہوا تھا۔ زمین کے جب کثیف پگھلے ہوئے مادے کی صورت اختیار کر لی تو اس کی سطح ٹھنڈی اور ٹھوس (Solid) ہو کر چٹان بنی جو زمین کی اوپری پرت (Upper layer)  ہے۔

          آبی بخارات کے بادل ٹھنڈے ہو کر بارش میں تبدیل ہوئے جس نے زمین کی سطح کو مزید ٹھنڈا کیا اور سمندر بننے لگے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گیسوں نے سیارے کو چاروں طرف سے اس فضا میں لپیٹ لیا جو حیات کے باقی اجزائے ترکیبی مہیا کرتی تھی۔